وفاق منصوبوں میں رکاوٹ یوٹیلیٹی تنصیبات فوری منتقل کرے ،شرجیل
ادائیگی کے باوجود حیسکو، سیپکو و دیگر سڑکوں پر لگے کھمبے ، تنصیبات منتقل نہیں کر رہے
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاق کے ماتحت اداروں سے سڑکوں کی تعمیر و توسیع میں رکاوٹ بننے والی یوٹیلیٹی تنصیبات کی فوری منتقلی کا مطالبہ کر دیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاق کے ماتحت متعلقہ اداروں کی لاپروائی سے عوامی ترقیاتی منصوبے متاثر ہو رہے ہیں، حیسکو اور سیپکو کو سڑکوں پر قائم بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کے لیے معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے ، ادائیگی کے باوجود زیر تعمیر سڑکوں سے کھمبے تاحال نہیں ہٹائے جا رہے ،سکھر میں روڈ سے کھمبے ہٹانے کے لئے پانچ سال قبل ادائیگی کی گئی، آج تک نہیں ہٹائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments