حیدرآباد میں سڑ ک کے بیچ کھمبے چھوڑنا منصوبہ بندی :مراد علی شاہ
کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبوں کے معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے اسے منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیدیا۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں سڑک کے لئے چیف سیکرٹری نے کنٹونمنٹ بورڈ سے زمین کا حصول ممکن بنایا۔ ہم نے حیسکو کو پیسے جمع کرائے لیکن انہوں نے کھمبے نہیں ہٹائے ، اب مجھے معلوم ہوا ہیکہ آج 100 میں سے 25 کھمبے ہٹ گئے ہیں، اس سلسلے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کی کیونکہ وفاقی ادارے ہماری بات نہیں سنتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments