مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے : رانا ثنا اللہ
امریکا ایران جنگ بند ہو گی تو ملکی معیشت بہتر ہو گی:مشیر وزیراعظم آبنائے ہرمز کی بندش پر قطر سے گیس سپلائی بند :تقریب سے خطاب
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنائاللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کا گلہ درست ہے ، اس مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے ،امریکا ایران جنگ بند ہو گی تو ملکی معیشت بہتر ہو گی۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے رانا ثنا ئاللہ نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ کو جنگ میں جواب دیا ، ہم نے تو دونوں ملکوں سے جنگ بندی کی درخواست کی، ایران جنگ رکوانے پر دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی، یہ جنگ بند ہو گی تو ملکی معیشت بہتر ہو گی، جنگ بندی سے پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ، ایران جنگ رکوانے میں پاکستان کا بڑا کردار ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے قطر سے گیس سپلائی بند ہے ، قطر سے معاہدے پر گیس پاکستان پہنچی، جنگ ختم ہونے سے پٹرول بھی سستا ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments