ورلڈ بینک منصوبوں پر عملدرآمد تیز

ورلڈ بینک منصوبوں پر عملدرآمد تیز

کراچی (سٹاف رپور ٹر )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے پیر کو وزیرا علیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔۔

،جس میں صوبے بھر میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال، مالی پیشرفت، خریداری کی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 12 فعال منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں 11 انویسٹمنٹ پروجیکٹ فنانسنگ منصوبے اور ایک پروگرام فار رزلٹس منصوبہ شامل ہے ۔ ان منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3.849 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم میں سے 2.334 ارب ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں ۔ مالی سال 2026-27 کے لیے 381.2 ملین ڈالر کی رقم جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس سے بڑھ کر 434.2 ملین ڈالر کا ہدف بھی رکھا گیا ہے ۔ اب تک 43.2 ملین ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں۔ مرادعلی شاہ نے کہا ورلڈ بینک منصوبوں پر عملدرآمد تیزاور رکاوٹیں دور کرینگے جبکہ ترقیاتی سرمایہ کاری کو سندھ کے عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری میں تبدیل کرینگے ۔ ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے حکومت سندھ کے ساتھ شراکت داری کو سراہا اور منصوبوں کے لحاظ سے عملدرآمد میں درپیش چیلنجز، رقوم کے اجرا کے اہداف اور منصوبوں کی تکمیل بہتر بنانے کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ طے شدہ اہداف پر توجہ مرکوز رکھیں، زیر التوا مسائل حل کریں اور منصوبوں پر عملدرآمد تیز کریں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...