خیبر پختونخوا کے 3اضلاع میں پولیومہم شروع،4ورکرز اغوا

خیبر پختونخوا کے 3اضلاع میں پولیومہم شروع،4ورکرز اغوا

ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ،پولیو ورکرز کو لیکر نامعلوم مقام پر منتقل اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس،ہیلمٹ کے استعمال، فون سے گریز کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد 4 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا۔ یونین کونسل شیخ اتار کے علاقے گاں جیوس میں مسلح افراد پولیو ورکرز کو لے کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،دریں اثنا خیبر پختونخوا کے اضلاع ہنگو، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، ہنگو میں ڈی پی او صلاح الدین کنڈی، بنوں میں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او ضیا الدین احمد نے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کے استعمال، موبائل فون سے گریز کرنے اور دورانِ ڈیوٹی مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...