سابق چیف سیکرٹری ، آئی جی کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج

سابق چیف سیکرٹری ، آئی جی کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج

چھ سال گزرنے کے بعد کیسے کہہ رہے درخواست کا فیصلہ نہیں ہوا :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں پر 25، 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف سیکرٹری زاہد رفیق اور سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سابق چیف سیکرٹری زاہد رفیق اور سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ،  چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت میں غلط بیانی کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور دونوں درخواست گزاروں پر 25، 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس میں کہا کہ اگر گواہ عدالت پیش ہو گئے تو پھر آئی جی کے خلاف توہین عدالت کیسے ہوئی؟ آپ کو تمام حالات کا علم تھا لیکن جان بوجھ کر حقائق مخفی رکھے ، چھ سال گزرنے کے بعد  اب کیسے کہہ رہے ہیں درخواست کا فیصلہ نہیں ہوا ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وقاص سیال نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن ملازمین کے خلاف چیف سیکرٹری کی جانب سے دائر درخواست پہلے ہی نمٹائی جا چکی تھی ۔ درخواست گزار حاجی طارق نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...