ایڈرین ہیملٹن نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسرکا عہدہ سنبھال لیا

ایڈرین ہیملٹن نے پی آئی اے کے  چیف ایگزیکٹو افسرکا عہدہ سنبھال لیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے بورڈ نے ایڈرین ہیملٹن مانز کی قومی ایئرلائن کے نئے چیف ایگزیکٹو افسر کے طور پر تقرری کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیر سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔۔

۔ایڈرین ہیملٹن کو عالمی ہوا بازی کے شعبے میں اعلیٰ قیادت اور اسٹرٹیجک منصوبہ بندی کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔  ان کی تقرری پی آئی اے کی جاری تبدیلی اور بحالی کے  عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے ۔ وہ 3 مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایئرلائنز کی تنظیم نو، بحالی اور انہیں منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کے عالمی ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا پیشہ ورانہ تجربہ 30 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے ۔ایڈرین ہیملٹن کی بطور سی ای او ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر کنسورشیم اور پی آئی اے کی پوری انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات کی قومی ایئرلائن کے لیے گرانقدر خدمات اور ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...