طالبعلم ہراسانی کیس:مجرم کو 7سال قید، 10لاکھ جرمانہ

طالبعلم ہراسانی کیس:مجرم کو 7سال قید، 10لاکھ جرمانہ

جرم میں معاونت کا الزام ثابت نہ ہونے پر شریک ملزم شک کے فائدہ میں بری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے طالبعلم کوہراساں کرنے اور نا زیبا ویڈیو بنانے پر مجرم کو 7سال قید اور10لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ سائبر کرائم کے مقدمہ میں مرکزی مجرم راجہ حارث نوید کو 7سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ مزید قید کا حکم سنایا گیا۔ عدالت نے جرم میں معاونت ثابت نہ ہونے پر شریک ملزم شہزیب معراج کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔مجرم نے دھوکے سے میٹرک کے طالب علم کو ڈرائنگ روم میں بند کیا، گن پوائنٹ اور ہراسانی کے ذریعے نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...