سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تیاری مکمل بلاول بھٹو رواں ماہ افتتاح کریں گے
کراچی (آن لائن)سندھ حکومت نے سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ افتتاح کریں گے ۔۔۔
وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ یوتھ کارڈ اورافتتاحی تقریب کے انتظامات سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی علی راشد، سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی،ڈی جی اطلاعات محمدیوسف کابورو، ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، ڈائریکٹر یوتھ سید حبیب اللہ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران سمیت پاکستان ریلوے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو سندھ یوتھ کارڈ کے تحت نوجوانوں کی رجسٹریشن اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔30 اضلاع سے 16 سے 29 سال کی عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو پہلے مرحلے میں سندھ یوتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments