وزیراعظم پوسٹ آفس کی نجکاری کا فیصلہ کر سکتے :وزارت مواصلات
پاکستان پوسٹ آفس کو نجکاری سے بچانے کیلئے ٹھوس وجوہات اور سفارشات پیش کرنا ہو نگی وزیراعظم کی سالانہ 12ارب خسارہ کی وجوہات ،اسے ختم کرنیکی تجاویزپیش کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (ایس ایم زمان )وزیراعظم نے پاکستان پوسٹ آفس کے خسارہ اور مستقبل کے فیصلے کے حوالے سے وزارت مواصلات سے بریفنگ طلب کر لی ہے ، وزیراعظم بریفنگ کی بنیاد پر پاکستان پوسٹ آفس کی نجکاری یا نئے بزنس پلان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ، وزیراعظم نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کے سالانہ 12 ارب روپے خسارہ کی وجوہات اور ختم کرنے کی تجاویز پیش کریں، وزارت مواصلات نے پاکستان پوسٹ آفس کو خسارہ کے حوالے سے وجوہات اور نئے بزنس پلان اور محکمے کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے جامع سفارشات اور رپورٹ پیش تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ،وزارت مواصلات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کو نجکاری سے بچانے کے لیے ٹھوس اور جامع وجوہات اور سفارشات پیش کرنا ہو نگی، بصورت دیگر وزیراعظم پوسٹ آفس کی نجکاری کا فیصلہ کر سکتے ہیں، واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ نے پاکستان پوسٹ آفس کی نجکاری کرنے کی تجویز منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوائی تھی ، کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ نے کابینہ کو پاکستان پوسٹ آفس کو فوری طور پر پہلے مرحلے میں نجکاری ہونے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے ،کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کے مطابق پاکستان پوسٹ کا سالانہ بجٹ 21 ارب روپے سے زیادہ ہے جبکہ آمدنی نو ارب روپے ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments