انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں اپوزیشن کی 5 نشستوں پر پی ٹی آئی کااعتراض
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں نمائندگی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے اپنے تحفظات حکومت تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے تحفظات انفرادی طور پر پیش کرنے کے بجائے مشترکہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے حکومت کو آگاہ کرے گی۔پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں اپوزیشن کے لیے صرف پانچ نشستیں مختص کرنے پر اعتراض ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت اپنے اور اتحادیوں کے 15 ارکان کو کمیٹی میں شامل کر رہی ہے ، اس لیے اپوزیشن کو بھی اسی تناسب سے نشستیں دی جائیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت کو باضابطہ جواب دینے کے لیے 4 نومبر کو مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں تمام تجاویز اور تحفظات پیش کیے جائیں گے جس کے بعد حکومت کو باضابطہ جواب دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments