مہنگائی دوماہ بعدسنگل ڈیجٹ پرآگئی، اکتوبرمیں9.6فیصد ریکارڈ

مہنگائی دوماہ بعدسنگل ڈیجٹ پرآگئی، اکتوبرمیں9.6فیصد ریکارڈ

اگست میں مہنگائی 11.1، ستمبر میں 10.3فیصد تھی، اکتوبر میں کمی ریکارڈ پیاز 19.38، دال چنا 19، گندم 9اور آٹا 7.54فیصد مہنگا ہوا ،ماہانہ رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح اکتوبر کے دوران 9.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو دو ماہ بعد دوبارہ سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ۔ ادارہ شماریات کی ماہانہ مہنگائی رپورٹ کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد اور ستمبر میں 10.3 فیصد رہی تھی۔ اکتوبر میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 9.8 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 9.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 10.05 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز 19.38 فیصد،دال چنا 19.17 فیصد،گندم 9 فیصد اور آٹا 7.54 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں 6.55 فیصد، انڈوں میں 5.72 فیصد اور بیسن میں 5.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چنے ، پھل، دال ماش، مچھلی، خشک میوہ جات اور دال مسور بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔ دوسری جانب ٹماٹر، آلو، چینی، دال مونگ، گڑ اور چاول کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بجلی کے چارجز بھی گزشتہ ماہ 3.31 فیصد تک کم ہوئے ۔ سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 28.61 فیصد اضافہ ہوا۔ تعلیم 8 فیصد اور صحت کی سہولیات 8.09 فیصد مہنگی ہوئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...