گریڈ18تا22کے 19پولیس افسر آئندہ سال ریٹائر ہو جا ئینگے

 گریڈ18تا22کے 19پولیس افسر آئندہ سال ریٹائر ہو جا ئینگے

ریٹائر ہونیوالوں میں گریڈ22کا ایک،21اور20کے 4چار،19کا ایک افسر شامل

اسلام آباد (ایس ایم زمان)پاکستان پولیس سروس گروپ گریڈ 18تا 22 کے 19افسر آئندہ سال 2027میں 60سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے جن میں 22 گریڈ کا ایک ، 21 کے 4 ، 20 کے 4، 19کا ایک اور 18کے 9افسر شامل ہیں۔ ان افسران میں گریڈ 22 کے افسر اور وفاقی سروس ٹربیونل کراچی کے رکن عبد الخالق شیخ 18 مارچ ، گریڈ 21 کے افسر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور او ایس ڈی تعینات رفعت مختار 10 فروری، پختونخوا میں خدمات انجام دینے والے گریڈ 21 کے افسر محمد علی خان 11 مارچ ، حکومت سندھ کے ماتحت کام کرنے والے مظفر علی شیخ 7 اپریل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی طارق عباس قریشی 21 جون ، گریڈ 20 کے افسر بلوچستان میں تعینات کیپٹن (ریٹائرڈ)عبد السعید نوید 4 جنوری ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی کیپٹن (ریٹائرڈ)اسامہ ممتاز راجہ 22 جنوری، بلوچستان حکومت کے ماتحت فرائض انجام دینے والے سہیل احمد شیخ 17 فروری، آغا طاہر الدین 14 اپریل، گریڈ 18 اور 19 کے افسران میں حکومت پنجاب کے ماتحت کام کرنے والے عبد الفاروق یکم جنوری، گلگت بلتستان میں تعینات عبد القیوم خان 4 جنوری، پنجاب کے انور سعید طاہر 22 فروری ، آفتاب احمد 22 مارچ، پنجاب ہی میں بطور ایکٹنگ چارج گریڈ 19 کے خرم شہزاد 27 مارچ، انجم کمال بیگ 3 اپریل، سید محمد عباس 9 اپریل، خیبر پختونخوا کے محمد علیم جان 10 اپریل، منصور قمر 7 جون اور ناصر محمود 9 جون کو 65 سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تمام افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...