ہائیکورٹ:صنعتی اداروں کی درخواست نیپرا رپورٹ پر نمٹا دی

ہائیکورٹ:صنعتی اداروں کی درخواست نیپرا رپورٹ پر نمٹا دی

سائٹ ایریا میں طویل بجلی بندش کیخلاف 19صنعتی اداروں کی درخواست پر فیصلہ کے ای کو اعلانیہ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیپرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سائٹ ایریا میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف 19 صنعتی اداروں کی درخواست نیپرا کی رپورٹ کی بنیاد پر نمٹا دی۔ سماعت کے دوران نیپرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ صنعتی اداروں کی شکایات پر فیصلہ جاری کردیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ، شیڈول سے ہٹ کر یا ضرورت سے زیادہ لوڈشیڈنگ بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نیپرا کے مطابق بجلی چوری، واجبات کی عدم ادائیگی یا فیڈر کے زیادہ نقصانات کی بنیاد پر باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بند نہیں کی جاسکتی، انفرادی طور پر نادہندگان اور بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ نیپرا نے درخواست گزاروں کے علاقوں میں 3 سے 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کم یا ختم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ وکیل درخواست گزار راجہ نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ صنعتی علاقے میں روزانہ 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، جس سے صنعتی سرگرمیاں اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...