پاکستانی دو جامعات دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں شامل
12نے پہلی ہزار جامعات میں جگہ بنائی :چیئرمین ایچ ای سی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستانی جامعات نے عالمی درجہ بندی میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت مستحکم کی ہے ۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2027میں پاکستا ن کی دو جامعات دنیا کی 500بہترین جامعا ت میں شامل ہوگئی ہیں جبکہ 12جامعات نے پہلی ایک ہزار جامعات میں جگہ بنائی ہے ۔یہ بات چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے 27ویں اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کیو ایس عالمی درجہ بندی میں پاکستانی جامعات کی تعداد 2020 کے مقابلے میں 7 سے بڑھ کر2027 میں 18ہوگئی ہے ، جبکہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں یہ تعداد 14 سے بڑھ کر 56 تک پہنچ گئی ہے ۔ اسی طرح ایشیائی درجہ بندی میں کیو ایس کے تحت 83 اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے تحت 48 پاکستانی جامعات شامل ہیں۔چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں بہتری حوصلہ افزا ہے ، تاہم اصل مقصد تعلیمی معیار، تحقیق، ادارہ جاتی کارکردگی اور بین الاقوامی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments