سچ اور جھوٹ کی پہچان ضروری
لاہور (سٹاف رپورٹر ) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحر یک منہاج القرآن شیخ الاسلا م ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت آرٹیفیشل انٹیلی جنس)اور ڈیپ فیک کے اس تیزی سے بدلتے ہوئے۔۔۔
دور میں ہر سنی اور دیکھی ہوئی بات پر آنکھیں بند کر کے یقین کر نا دھوکہ ہے ۔جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی میں بے شمار آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں اس کے ذریعے آوازوں، تصاویر اور ویڈیوز کو اس انداز میں مصنوعی طور پر تیار اور تبدیل کیا جا سکتا ہے کہ حقیقت اور فریب میں فرق کرنا مشکل ہو جائے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ سکرین پر نظر آنے والی ہر چیز کو حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے تحقیق، شعور اور تصدیق کو اپنا معمول بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments