ڈریپ نے صحت،او ٹی سی مصنوعات کو تھراپیٹک گڈز قرار دیدیا

ڈریپ نے صحت،او ٹی سی مصنوعات کو تھراپیٹک گڈز قرار دیدیا

اقدام کا مقصد مینوفیکچررز کو سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنا ہے ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)نے صحت اور او ٹی سی (نان ڈرگز) مصنوعات کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت طبی سامان یا تھراپیٹک گڈز قرار دیا ہے ۔ڈریپ کے مطابق متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت کسی بھی پروڈکٹ کو تھراپیٹک گڈ قرار دینے کا اختیار حاصل ہے ۔اتھارٹی کی جانب سے تھراپیٹک گڈز قرار دی گئی مصنوعات میں پروبائیوٹکس، جراثیم کش ادویات (ڈس انفیکٹنٹس)، غذائی مصنوعات، فارماسیوٹیکل خوراک کی شکل میں دستیاب فوڈ سپلیمنٹس، طبی حالات کے لیے مخصوص بچوں کا دودھ، ادویاتی کاسمیٹکس، ادویاتی صابن اور شیمپو شامل ہیں۔ڈریپ کے مطابق یہ احکامات مینوفیکچررز کے لیے سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے جاری کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد کسی نئی پروڈکٹ کیٹیگری کو اتھارٹی کے ریگولیٹری دائرہ کار میں شامل کرنا نہیں ۔اتھارٹی کے مطابق صحت اور او ٹی سی مصنوعات پہلے ہی متعلقہ قواعد کے تحت ڈریپ کے متعلقہ ڈویژنز کے ریگولیٹری دائرہ کار میں آتی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...