میر رضاکیس :نئے تفتیشی افسر کاعدالت سے رجوع،10روز کی مہلت مل گئی

میر رضاکیس :نئے تفتیشی افسر کاعدالت سے رجوع،10روز کی مہلت مل گئی

کراچی (سٹاف رپورٹر) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید احمد خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔۔۔

 تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی جامع تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے ، کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جو 1100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 14 روز کی مہلت طلب کی، عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران جے آئی ٹی کا کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا تھا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عرفان بلوچ سے وضاحت طلب کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...