سپریم کورٹ بار انتخابات سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ بار انتخابات سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27 کے سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سید امجد شاہ 2073 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر و چیئرمین الیکشن بورڈ سید ذوالفقار عباس نقوی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر 2026 سے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ نائب صدور میں بلوچستان سے عبدالمالک بلوچ نے 2067 ووٹ ،  خیبر پختونخوا سے حضرت سعید نے 1974 ووٹ ، پنجاب سے محمد یاسین بھٹی نے 1661 ووٹ، سندھ سے جام آصف محمود نے 1861 ووٹ لیے ۔ محمد عارف اعوان 1723 ووٹ لے کر سیکرٹری، سائرہ خالد راجپوت 1930 ووٹ لے کر ایڈیشنل سیکرٹری اور رائے اظہر اقبال کھرل 1893 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میں بلوچستان سے عصمت اللہ مندوخیل نے 2113 اور محمد علی نے 1788 ووٹ ، خیبر پختونخوا سے کاشف جان نے 1979 اور سید عزیز الدین کاکاخیل نے 1868 ووٹ ، ملتان اور بہاولپور سے سردار عاشق حسین بلوچ نے 1736 ووٹ ، پنجاب سے احمد مسعود گجر نے 2035 اور صفیہ نورین نے 1895 ووٹ ، سندھ سے ارشد مبین احمد نے 1656 اور اعجاز احمد اعوان نے 1886 ووٹ لیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...