بڑے شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر نئے ٹول پلازے بنانے کا فیصلہ
آمدن بڑھانے کیلئے قومی ٹول پالیسی کا جائزہ لینے ،ترامیم کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائیگا نظرثانی شدہ پالیسی اور نئے ٹول پلازوں کے قیام کی تجاویز منظوری کے لیے این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کی جائیں گی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے آمدن میں اضافے کے لیے ملک کے بڑے اور تجارتی شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر نئے ٹول پلازے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس مقصد کے لیے قومی ٹول پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے ورکنگ گروپ اور کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔مذکورہ ورکنگ گروپ اور کمیٹی موجودہ ٹول پالیسی کا جائزہ لے کر اس میں ضروری ترامیم کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ اس کے علاوہ بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر نئے ٹول پلازوں کے قیام سے متعلق سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔نظرثانی شدہ ٹول پالیسی اور مجوزہ سفارشات منظوری کے لیے این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments