یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرفہرست :چیئرمین پی ٹی اے

 یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرفہرست :چیئرمین پی ٹی اے

560 ملین لوگ روزانہ ویڈیوز دیکھتے ، ٹک ٹاک کے 10کروڑ اکاؤنٹس :حفیظ الرحمن ٹیلی کام سروسز میں خرابی کی کئی وجوہات ، پورا پورا ٹاور چوری ہوجاتا ہے :شزا فاطمہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر )حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 560 ملین لوگ ویڈیوز دیکھتے ہیں اور دنیا  میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان سرفہرست ہے ، اس وقت 96 ملین پاکستانی یوٹیوب استعمال کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ، 15 کروڑپاکستانی ٹک ٹاک پر ویڈیوز دیکھتے ہیں ،واٹس ایپ کے بھی 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس ہیں اور واٹس ایپ پر روزانہ ایک ارب کالزکرتے ہیں اور واٹس ایپ سے روزانہ12 ارب پیغام ارسال ہوتے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور اے آئی استعمال سے ڈیٹا کے استعمال میں بہت اضافہ ہوا ہے ، نواز شریف کے جانے کے بعد کوئی سپیکٹرم آکشن نہیں ہوئی تھی، نوازشریف ملک کو 4 جی دے گئے ، ہم نے 5 جی کی سپیکٹرم آکشن کی، 18 لاکھ لوگ ملک میں 5 جی استعمال کررہے ہیں،24 شہروں میں 5 جی آرہا ہے اور بہتر سروسز کے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی کام سروسز میں خرابی کی کئی وجوہات ہیں، پورا پورا ٹاور ،ڈیزل اور جنریٹرچوری ہوجاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...