سندھ ہائیکورٹ:گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر کی ترقی منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل

سندھ ہائیکورٹ:گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر کی ترقی منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر کی ترقی منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کی جانب سے 2 اکتوبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے ۔ درخواست گزار کے وکیل جہانگیر شمس ایڈووکیٹ کے مطابق درخواست گزار کو 16 جون 2023 کو گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، جس کے بعد جاری ہونے والی حتمی سینیارٹی لسٹ پر درخواست گزار نے 20 جولائی 2026 کو اعتراضات جمع کرائے ، تاہم اعتراضات کا فیصلہ کرنے کے بجائے ان کی ترقی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور اسی روز انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ درخواست گزار نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے جواب جمع کرایا، لیکن مؤقف سنے اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ان کی ترقی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔ درخواست گزار نے اس کارروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے ۔ عدالت نے متعلقہ مقدمات بھی اس درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...