پاک بحریہ نے دل کے مریض نوجوان کا نیول افسر بننے کا خواب پورا کردیا
کراچی(دنیانیوز) پاک بحریہ نے راجن پورسے تعلق رکھنے والے 17 سالہ محمد عباد حسین کی نیول افسر بننے کی خواہش پوری کردی۔ محمد عباد پیدائشی طور پر دل کے مرض میں مبتلا ہے ۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اسے اعزازی سب لیفٹیننٹ بنانے کی منظوری دی۔محمد عباد نے اپنے والدین کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہاز ’’خیبر‘‘کا دورہ کیا، جہاں اسے جہاز کی صلاحیتوں اور وہاں کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر اعزازی سب لیفٹیننٹ محمد عباد حسین نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ نیول افسر بننے کی خواہش پوری ہونے پر عباد نے مسرت کااظہارکیا اور اس دن کو اپنی زندگی کا یادگار دن قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments