جناح ہاؤس کیس:سماعت ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔
پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments