ترقی کے باوجود لاکھوں افراد غربت کا شکار
کراچی (سٹاف رپورٹر) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انصاف، مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ضروری ہے۔۔۔
انسانی ہمدردی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ انسانیت میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا جذبہ بھی پروان چڑھنا چاہیے ۔ وہ کراچی کے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں وزارت خارجہ کے فارن افیئرز لائژن آفس کراچی کے زیر اہتمام دوسرے ڈپلومیٹک بازار کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ آصفہ بھٹو نے کہامصنوعی ذہانت سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی میں غیر معمولی ترقی ہو رہی ہے ، جو لوگوں کے سیکھنے ، کام کرنے اور رابطوں کے طریقوں کو تبدیل کر رہی ہے ، تاہم اس ترقی کے باوجود دنیا میں لاکھوں افراد غربت، بھوک، تنازعات اور بے گھری کا سامنا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم مشینوں کو سوچنا سکھا رہے ہیں،لیکن کیا ہم نے ایک دوسرے کا خیال رکھنا سیکھا ہے ؟ ہم ٹیکنالوجی کو زیادہ ذہین بنا رہے ہیں، لیکن کیا انسانیت میں ہمدردی بھی بڑھا رہے ہیں؟۔ تقریب کے اختتام پر خاتون اول نے شریک ممالک میں اعزازی شیلڈز اور ایوارڈز تقسیم کیے اور کیک کاٹنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments