لیبیا سے ڈی پورٹ 12 پاکستانی ایف آ ئی اے راولپنڈی منتقل

لیبیا سے ڈی پورٹ 12 پاکستانی  ایف آ ئی اے راولپنڈی منتقل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ایئرپورٹ پر سے لیبیا سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے 12 پاکستانی شہریوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی منتقل کر دیا۔

تمام افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پورٹ ہونیوالوں میں محمد عدنان حیدر، محمد جمال، نبیل احمد، ثاقب شبیر، محمد فیضان، سجاد محمود، محمد اخلاق، محمد انیس، روحیل تعمیر، رحمان خالد، ثاقب علی اور عارف حسین شامل ہیں ۔ مذکورہ شہریوں کو مبینہ طور پر مختلف ایجنٹوں نے اٹلی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر پاکستان سے دبئی اور مصر کے راستے لیبیا بھجوایا، جہاں سے انہیں کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائیگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...