لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے کراچی آنے والا نجی ایئرلائن ایئربلیو کا طیارہ دورانِ لینڈنگ بڑے حادثے سے بچ گیا، تمام مسافر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں لینڈنگ کے دوران ایئربلیو کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈ فریموں کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments