پشاور، سلنڈر دھماکا، گھر کی چھت گرگئی، 3 بچے جاں بحق

پشاور، سلنڈر دھماکا، گھر کی چھت گرگئی، 3 بچے جاں بحق

خاتون سمیت دیگر افراد زخمی ،ریسکیو ٹیم نے ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا گورنر فیصل کنڈی کا3بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کااظہار

پشاور(نیوز ایجنسیاں)پشاورکے علاقہ بجگی روڈ کے قریب سلنڈر دھماکے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 3ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں گیس سلنڈر دھماکے کے واقعہ میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے ۔گورنر نے واقعے میں خاتون سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...