عزیز احمد جمالی ممبر این ڈی ایم اے تعینات، خواجہ سکندر کا خیبر پختونخوا تبادلہ منسوخ

عزیز احمد جمالی ممبر این ڈی ایم  اے تعینات، خواجہ سکندر کا  خیبر پختونخوا تبادلہ منسوخ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر عزیز احمد جمالی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ممبر تعینات کر دیا۔

وہ اس سے قبل واپڈا لاہور میں بطور سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے ۔ انکی خدمات واٹر ریسورسز ڈویژن سے ڈیپوٹیشن پر این ڈی ایم اے کے سپرد کی گئی ہیں۔دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 کے افسر خواجہ محمد سکندر ذیشان کی پنجاب سے خیبر پختونخوا منتقلی کے 11اکتوبر 2026ء کے احکامات منسوخ کر دئیے ۔ احکامات کی منسوخی کے بعد وہ بدستور حکومت پنجاب کے ماتحت خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...