خیبر میں نئے پولیو کیس کی تصدیق، رواں سال تعداد 9 ہو گئی

 خیبر میں نئے پولیو کیس کی تصدیق، رواں سال تعداد 9 ہو گئی

پولیو سے متاثرہ 7ماہ کا بچہ یوسی مستک کا رہا ئشی،پختونخوا میں یہ ساتواں پولیو کیس پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے کیس کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ، این ای او سی

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو نے ضلع خیبر سے پولیو وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ۔متاثرہ بچے کی عمر سات ماہ ہے اور وہ تحصیل باڑہ کی یونین کونسل مستک کا رہائشی ہے ۔ رواں سال ضلع خیبر سے رپورٹ ہونے والا یہ تیسرا جبکہ خیبر پختونخوا سے ساتواں پولیو کیس ہے ۔ پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے اس کیس کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے سائنسی شواہد اور تحقیق کی بنیاد پر مؤثر ترین حکمت عملی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اس وقت خیبر سمیت 97 منتخب  اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم بھی جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...