میرے گھرگھس کرخواتین کوہراساں کیاگیا:سینیٹر کامران مرتضیٰ کی تحریک استحقاق جمع
اسلام آباد(نیوزایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضی ٰنے سینیٹ کی استحقاق کمیٹی میں تحریک استحقاق جمع کروادی۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ایوان میں درج ذیل تحریک استحقاق پیش کرتا ہوں، چار نومبر کو تقریباً 40 افراد نے میرے ذاتی گھر نمبر 70-D، سنگل ہاؤسنگ سکیم کو گھیرے میں لے کر دھاوا بولا۔ نامعلوم لوگوں نے گھر کے مین گیٹ پر لاتیں ماریں، دیواروں پر چڑھ کر گھر کے اندر کی تصاویر بنائیں، بعد میں 40افراد میرے آبائی گھر نمبر D-22 کو گھیرے میں لے کر جومیرے گھر سے تھوڑے سے فاصلے پر واقع ہے وہاں حملہ آور ہوئے اور چھت پر چڑھ گئے ، اس وقت گھر میں میرے چھوٹے بھائی عدنان کے علاوہ گھر کی خواتین اور بچے بھی موجود تھے ، میرے بھائی نے مذکورہ افراد سے ان کی شناخت اور بلاوجہ ہراساں کرنے کی وجہ دریافت کی، جس پر انہوں نے اپنی شناخت بتانے سے انکار کیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کہنے پر آئے ہیں۔ ایک سینیٹراورسینئروکیل کے گھر میں خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا جاتا ہے تو ایک عام اور غریب پاکستانی شہری کا کیا حال ہوگا، میری درخواست ہے کہ میری اس تحریک کو متعلقہ کمیٹی میں بھیجا جائے تاکہ مذکورہ بالا تمام تر واقعات کا جائزہ لے کر اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments