فضل الرحمن کے اہلخانہ اورقریبی رفقا کیخلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت جمع

 فضل الرحمن کے اہلخانہ اورقریبی رفقا کیخلاف مبینہ ٹیکس چوری کی شکایت جمع

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اہلخانہ اور قریبی رفقاء کیخلاف مبینہ ٹیکس چوری اور آمدن چھپانے کی شکایت ایف بی آر میں جمع کرادی گئی۔

شکایت میں جے یوآئی کے ایک سینیٹر، لطف الرحمٰن، ضیائالرحمٰن، اسعد محمود اور ابرار احمد کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کی درخواست کی گئی۔ ایف بی آر سے پانچوں افراد کے اثاثوں، بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ شکایت میں فلاحی، تعلیمی اور کاروباری اداروں سے منسلک لین دین کی چھان بین اور متعلقہ افراد کے اثاثوں، ٹیکس گوشواروں اور بینک ٹرانزیکشنز کا تقابلی جائزہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...