ضمنی الیکشن:2اضلاع میں فوج، رینجرز تعینات کرنیکی منظوری

ضمنی الیکشن:2اضلاع میں فوج، رینجرز تعینات کرنیکی منظوری

این اے 77 گوجرانوالہ ،پی پی 203 ساہیوال میں پولنگ 8نومبرکو ہوگی

اسلام آباد ،لاہور(دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے پنجاب کے 2 حلقوں میں 8نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون اور حلقہ پی پی 203ساہیوال چھ کے ضمنی انتخاب کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی 7نومبر سے 9نومبر 2026ء کیلئے ہوگی ، فوج اوررینجرزجنرل سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب رینجرز کو دوسرے درجے کی رسپانس فورس جبکہ پاک فوج کو تیسرے درجے کی رسپانس فورس کے طور پر دستیاب رکھنے کی منظوری دی گئی ہے ، دونوں فورسز صرف اسٹینڈ بائی اور فوری ردعمل کی فورس کے طور پر تعینات ہوں گی،تعیناتی کا مقصد ضمنی انتخابات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانا ہے ، پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر منظور کی گئی۔الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پاک فوج اور پنجاب رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...