پختونخوا :20 ہزار گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ شروع کرنیکافیصلہ

پختونخوا :20 ہزار گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ شروع کرنیکافیصلہ

انٹرن شپ پروگرام میں 50 فیصد کوٹہ مردوں اور 50 فیصد خواتین کیلئے مختص ہوگا ہر گریجویٹ کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ،مشیر تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 20ہزار گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی مجموعی لاگت دو ارب روپے تجویز کی گئی ہے ۔ ہر گریجویٹ کو ماہانہ 30ہزار روپے وظیفہ دیا جاء گا، انٹرن شپ پروگرام میں50فیصد کوٹہ مردوں اور 50 فیصد خواتین کیلئے مختص ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین سی جی پی اے کے حامل گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے، خیبرپختونخوا ڈومیسائل کے حامل گریجویٹس کو انٹرن شپ فراہم کی جائے گی اور گریجویٹس کو ترجیحی صنعتوں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور کاروباری اداروں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔مشیر تعلیم ڈاکٹر عامر  عبداللہ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام میں نجی شعبے کے اداروں کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...