خریدی گئی اشیا کی عدم فراہمی صارف کی قانونی حیثیت ختم نہیں کرتی:ہائیکورٹ

خریدی گئی اشیا کی عدم  فراہمی صارف کی قانونی  حیثیت ختم نہیں کرتی:ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن خریداری میں صارفین کے حقوق سے متعلق قرار دیا ہے کہ صارف سول عدالت کے بجائے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ آن لائن خریداری کے لیے ادائیگی کرنے والا شخص صارف کے زمرے میں آتا ہے ،عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ خریدی گئی اشیا کی عدم فراہمی صارف کی قانونی حیثیت ختم نہیں کرتی،جسٹس ملک وقار حیدر اعوان نے ڈاکٹر محمد احتشام قمر کی درخواست خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کیا ،شہری نے 6 ہزار 480 روپے کی آن لائن خریداری کے بعد 21 لاکھ 16 ہزار 480 روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا،آن لائن آرڈر کی منسوخی پر ذہنی اذیت اور ہرجانے کا دعویٰ بھی کنزیومر کورٹ میں سنا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت کا دعویٰ واپس کرنے اور اپیل خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...