سانحہ پمز ، وزیراعظم کی انکوائری رپورٹ جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سانحہ پمز کی تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست میں۔۔۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعظم کی انکوائری رپورٹ، جواب اور پیراوائز کمنٹس جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے، قاسم جلالی اور جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پمز واقعے سے متعلق ایف آئی اے میں انکوائری رجسٹرڈ ہوچکی ہے ، اس لیے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے ۔ اس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ نہیں، وزیراعظم کی انکوائری رپورٹ تو عدالت نے طلب کی تھی۔ وزیراعظم نے جو انکوائری رپورٹ دی تھی وہ ہم نے طلب کی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جائے گی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ پیش کریں تاکہ لوگوں کو بھی معلوم ہوسکے کہ اس میں کیا لکھا ہے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سانحہ پمز سے متعلق پیراوائز کمنٹس کی صورت میں جواب بھی جمع کروایا جائے ،مزیدسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments