ایف بی آر کا سیلز ٹیکس انوائسز میں ترمیم اور منسوخی کا نیا نظام متعارف
الیکٹرانک سیلز ٹیکس ڈیوائس میں جمع کردہ ٹیکس کی 72گھنٹے تک درستگی کی جا سکے گی متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو درخواستوں پر حتمی فیصلہ کرینگے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو
اسلام آباد (ایس ایم زمان) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے الیکٹرانک سیلز ٹیکس ڈیوائس سسٹم میں ترمیم کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو انوائسز میں 72 گھنٹے کے اندر غلطیاں درست کرنے یا انہیں منسوخ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ۔ایف بی آر کے مطابق آئی آر آئی ایس (IRIS)سسٹم میں متعارف کرائی گئی نئی سہولت کے تحت ٹیکس دہندگان مقررہ 72 گھنٹوں کے دوران الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسز میں موجود غلطیوں یا تضادات کی اصلاح یا منسوخی کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
نئے طریقہ کار کے تحت درخواست جمع کرانے ، متعلقہ انوائسز کے انتخاب، معاون دستاویزات منسلک کرنے اور ٹیکس حکام کی جانب سے طلب کردہ وضاحت کا جواب دینے کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے ۔درخواستوں کا جائزہ متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو لیں گے ، جو منظوری یا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے ۔ اس فیصلے کے اثرات انوائس ریکارڈ اور سیلز ٹیکس ریٹرن کے اینیکسچر سی (Annexure-C) پر بھی مرتب ہوں گے ۔ایف بی آر کے مطابق اس سے قبل 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ٹیکس دہندگان خود انوائس میں تبدیلی یا منسوخی نہیں کر سکتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments