پولیو مہم کا چوتھا روز، 1کروڑ 96لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل
اسلام آباد (دنیا نیوز)ملک بھر کے 97منتخب اضلاع میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے 4روز کے دوران ایک کروڑ 96لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا د ئیے گئے۔۔۔
مہم 8نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران ملک بھر میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف پو را کیا جا ئیگا ۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق مہم میں 2 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔ پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 75 لاکھ 52 ہزار ، سندھ کے 20 اضلاع میں 56 لاکھ 59 ہزار، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 40 لاکھ 2 ہزار، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 16 لاکھ 50 ہزار ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 18 ہزار ، گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ایک لاکھ 49 ہزار ، آزاد کشمیر کے دو اضلاع میں ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments