ہائیکورٹ:نوجوان کے اغواو قتل کیس میں گرفتا رملزم کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

 ہائیکورٹ:نوجوان کے اغواو قتل کیس میں گرفتا رملزم کی  درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت سے 30سالہ نوجوان فرخ افضل کے جبری اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ملزم کانسٹیبل سیف اللہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ملزم بے قصور ہے غلط طور پر مقدمے میں پھنسایا گیا،ملزم ابتدائی طور پر ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھا،شریک ملزمہ کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا گیا،تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں 19 سالہ لڑکی ماہ نور شاہد اور خیبرپختونخوا پولیس اہلکار سیف اللہ کو گرفتار کیا گیا تھا،ملزمہ ماہ نور شاہد پہلے ہی ضمانت پر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...