اسلام آباد ایئرپورٹ پرجدید اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا آغاز

  اسلام آباد ایئرپورٹ پرجدید اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا آغاز

لاؤنج ایس سی اوکے دوران سربراہان مملکت کے استقبال کیلئے استعمال کیاجائیگا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستا ن نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) سربراہانِ مملکت اجلاس 2027 کی میزبانی کی تیاریاں شروع کردیں، اس سلسلہ میں اسلام آباد ایئرپورٹ پرجدید اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا آغازکردیاگیا،وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنئے اسٹیٹ لاؤنج کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا،وزیراعظم کی ہدایات پراسلام آباد ایئرپورٹ کے ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جدید اسٹیٹ لاؤنج تعمیر کیاجارہا ہے ،جدید اسٹیٹ لاؤنج غیرملکی سربراہانِ مملکت،معزز شخصیات اوراعلیٰ سطح کے بین الاقوامی وفود کے استقبال کیلئے استعمال کیا جائے گا،وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسٹیٹ لاؤنج کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور احاطے میں پودا بھی لگایا،اسٹیٹ لاؤنج بین الاقوامی شخصیات اوراعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے گا،جدید اسٹیٹ لاؤنج کا منصوبہ قومی ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کوجدید بنانے کے حکومتی عزم کا عکاس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...