پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود نکالنا پڑے گا، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ  خود نکالنا پڑے گا، شوکت یوسفزئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا۔

رانا ثنا ء اللہ کہتے ہیں ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے مگر پختونخوا میں الزامات پر ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی ،میں نہیں سمجھتا گورنر راج زیادہ مدت تک چل سکتا ہے ، یہ کس کھاتے میں سڑکوں کا افتتاح کررہے ہیں؟ یہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ایجنڈا بھی ساتھ لائے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لیے سیاسی اسپیس کہیں نہیں چھوڑی گئی، ہم سب کے خلاف تھری ایم او سمیت دیگر کیس ہیں، کل ہائیکورٹ کو بھی ہمارے کیسز سننے سے روک دیا گیا ، یہ افسوسناک ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر لیڈرز جیلوں میں ہیں، جو رہ گئے ان کے خلاف بھی کیسز ہیں، پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے ۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمن کو کنٹینر پر آنے کی دعوت دی تھی، لگ یہی رہا ہے حکومت اور جے یوآئی (ف)میں تھوڑی دیرکیلئے تلخیاں ہوں گی، پھردھول بیٹھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اچھی بات ہے ، کیسز سے متعلق مشاورت ہوجاتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...