ضمنی الیکشن:عظمیٰ بخاری کا مرکزی مسلم لیگ پر دھاندلی کا الزام
این اے 77 میں قاضی ابراہیم کے حامی سرعام مہریں لگا تے رہے :وزیر اطلاعات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کے حامی الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے سرعام انتخابی مہریں لگا تے رہے ۔ عظمیٰ بخاری نے ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کے حامی سرعام کرسی کے انتخابی نشان پر مہریں لگا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments