سندھ:9اضلاع میں زرعی زمینوں کی سیم زدگی کا سروے مکمل

سندھ:9اضلاع میں زرعی زمینوں کی سیم زدگی کا سروے مکمل

سوات منصوبے کے تحت زمین کے معیار کی نقشہ سازی، رپورٹ عالمی بینک کے حوالے

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن (سوات)منصوبے کے تحت دریائے سندھ کے بائیں کنارے پر واقع صوبے کے 9 اضلاع میں زرعی زمینوں کی سیم زدگی کا جامع سروے ، تجزیاتی جائزہ اور نقشہ سازی مکمل کرلی، جس کی تفصیلی رپورٹ اور اٹلس عالمی بینک کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت سندھ کے مطابق یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن واٹر اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں زمین اور پانی کے معیار، سیم زدگی سے متاثرہ علاقوں اور مختلف مقامات پر نمکیات کی جغرافیائی تقسیم کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں یو ایس پی سی اے ایس-ڈبلیو کی ٹیم نے سوائل سیلینٹی کی تفصیلی رپورٹ اور اٹلس سوات منصوبے کے ایگریکلچر ڈیلیوری یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امداد علی سوہو کے حوالے کیا۔

امداد علی سوہو نے کہا کہ یہ پیشرفت سندھ میں زمین کی سیم زدگی اور زرعی زمینوں کی زرخیزی میں کمی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے سائنسی معلومات اور تحقیقی شواہد کی بنیاد پر منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا رپورٹ اور اٹلس میں جمع کیے گئے زمین اور پانی کے تجزیاتی اعداد و شمار کی مدد سے سیم زدہ زمینوں کی بحالی، زرعی پیداوار میں اضافے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت کے فروغ اور زمین و آبی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق سوات منصوبے کے تحت یہ پیشرفت جدید سائنسی تحقیق، شواہد پر مبنی زرعی منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والے پائیدار زرعی شعبے کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...