پاکستان ای سی او اجلاس کی میزبانی کریگا ،افغانستان مدعو نہیں
وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15اور 16نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون،باہمی رابطوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا
اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا تاہم پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھی افغان طالبان حکومت کو دعوت نہ دئیے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 2026-27 کے لیے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت کر رہا ہے ، اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تجارت، اقتصادی تعاون اور باہمی رابطوں کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے ۔دوسری جانب اجلاس میں خطے میں اقتصادی روابط مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments