تربیلا ، منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی ،کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ
تربیلا توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد ٹنل 5 میں آمد و رفت بند
ہری پور،تربیلا(دنیا نیوز،این این آئی)تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، تربیلا کے 2یونٹ بند ہوگئے جس سے بجلی کی دستیابی میں کمی ہونے پر وزارتِ توانائی نے تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی،لاہور سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔ادھر تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند کردی گئی اوران ٹیک میں سوراخ بند کرنے کے لیے کام جاری ہے جہاں ہیوی واٹر پمپس کے ذریعے پاور ہاؤس سے پانی نکالا جا رہا ہے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا اورلیسکو ریجن میں شارٹ فال 800 میگاواٹ تک جا پہنچا جس کے بعد لاہور میں شام کو 4 گھنٹے تک غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی ،ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے مختلف اوقات میں بجلی بند رہی جس سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments