الیکشن پر کروڑ خرچ کرکے ایک لاکھ بتانا الارمنگ : ہائیکورٹ، اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن پر کروڑ خرچ کرکے ایک لاکھ بتانا الارمنگ : ہائیکورٹ، اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں، کیا پراسیس قانون کے خلاف ہے ؟جسٹس عمیرمجیدملک کاوکیل سے استفسار الیکشن شیڈول تک ووٹرلسٹ نہ ملنے پربہت کم لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،پھرتاریخ بڑھا کر8کردی گئی:وکیل

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے اور درخواست گزار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس عمیر مجید ملک نے کہا اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو اس میں عدالت کیا کرے ؟،یہ تو الارمنگ ہے کہ الیکشن پر ایک کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے کہ ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا، چودھری امجد علی کی درخواست پر سماعت کے دوران بیرسٹر عادل عزیز قاضی نے موقف اختیار کیاکہ2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، پھر الیکشن شیڈول آیا،2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ الیکشن آرڈیننس آ گیا، جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیاکہ کیا وہ اب قانون بن گیا؟، بیرسٹر عادل عزیز قاضی نے بتایاکہ نہیں، وہ کابینہ سے منظور ہو کر اب پارلیمنٹ پہنچا ہے ،نیا آرڈیننس آیا تو پرانا الیکشن شیڈول واپس، نئی حلقہ بندیاں بھی ختم ہو گئیں، جسٹس عمیر مجید ملک نے کہا سوال یہ ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں، وکیل نے کہا الیکشن شیڈول کی تاریخ تک ووٹر لسٹ ہی نہیں دی گئی کسی کو پتہ بھی نہیں تھا کہ اُس کا نام کس وارڈ میں ہے ،بہت کم لوگوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ، پھر تاریخ بڑھا کر 8 کر دی گئی، جسٹس عمیر مجید ملک نے کہا آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب جلدبازی میں ہو رہا ہے ، پراسیس قانون کے خلاف ہے ؟، بعدازاں عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...