تمام مدارس کی رجسٹریشن، اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ، طاہر اشرفی

  تمام مدارس کی رجسٹریشن، اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ، طاہر اشرفی

حکومت کی طرف سے مدارس کو ختم کرنے یا ڈرانے دھمکانے کی بات سامنے نہیں آ ئیگی

 اسلام آباد(دنیا نیوز)متحدہ مدارس کونسل اور قومی امن کمیٹی کے ممبران نے حکومت پنجاب کے ذمہ داران سے ملاقات کی جس کے بعد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملاقات کا مقصد پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن اور قانون سازی سے متعلق تفصیلات اور مدارس عربیہ کے ساتھ حکومتی تعاون کو مضبوط بنانا تھا، اسلام آباد میں تمام مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا معاملہ حل ہو چکا ہے، حکومت اور مدارس کے درمیان رابطے کے حوالے سے بہت کامیابی ملی ہے، حکومت پنجاب نے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جو قابل تحسین ہے ، مدارس کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے کہ حکومت انہیں ختم یا ان پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ، ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئے گی، مدارس کی آزادی اور خودمختاری کے لیے سب مل کر کام کریں گے ۔ شہباز شریف اور ان کے رفقا نے مدارس کا مسئلہ حل کیا ،مدارس عربیہ کے بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہت بڑا کردار ادا کیا ۔ 15 مدارس بورڈز میں سے 11 بورڈز کے نمائندوں نے ملاقات کی، مریم نواز کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس معاملے پر اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...