پی ٹی آئی سے ابھی کوئی رابطے نہیں ہو رہے : طارق فضل
اسلام آباد(این این آئی،اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے فی الوقت کوئی بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطے نہیں ہو رہے۔۔۔
حکومت کے پاس اس وقت کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں، ان کے تمام معاملات عدالتوں سے حل ہوں گے ۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ بیک ڈور کی باتیں صرف خواہشات ہیں، ایک طرف وہ آئرن مین بنے ہوئے ہیں، دوسری طرف رابطوں کی بات کر رہے ہیں جو ان کے موقف سے الگ بات ہے ، حکومت کا جواب آ گیا ہے وکلا طبی ماہر نہ بنیں اور قانونی نکات پر توجہ دیں، پی ٹی آئی کو راستہ صرف عدالت سے ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments