انتخابی اصلاحات کمیٹی، ن لیگ نے 11 نام تجویز کر دئیے
اسلام آباد (دنیا نیوز،آئی این پی ) انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر د ئیے ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے نام نائب وزیراعظم کو بھجوا د ئیے ،اعظم نذیر تارڑ، اسحاق ڈار اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی کمیٹی کے لیے تجویز کردہ ناموں میں شامل ہیں، نائب وزیراعظم کی منظوری کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل پا جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر سے ملاقات ہوگی، ملاقات میں پی ٹی آئی سے کمیٹی کے لئے نام مانگے جائیں گے ،پی ٹی آئی کی جانب سے نام فراہم کئے جانے کے بعد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments