بلوچستان اسمبلی:عربی لازمی مضمون قرار دینے کی قرارداد منظور
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)بلوچستان اسمبلی نے سرکاری پرائمری سکولوں میں بنیادی عربی زبان کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی قرارداد وزیر تعلیم کے تحفظات کے باوجود متفقہ طور پر منظور کرلی۔
جبکہ سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق مولوی ہدایت اللہ کی قرارداد کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔ جمعیت علمائے اسلام کی خاتون رکن شاہدہ رؤف نے قرارداد پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی علم فراہم کرنا نہیں بلکہ بچوں کی علمی، اخلاقی، ثقافتی اور فکری نشوونما بھی ہے ، اس لیے قرآن پاک کی تعلیمات اور ان کے فہم کے پیش نظر بنیادی عربی زبان کو تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جائے ۔ وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی قانون کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ اور چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔ ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے قرارداد منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments